انکولہ 24جون (ایس او نیوز)انکولہ کے 19افراد کے خلاف غیر قانونی طور پر پتھر نکالنے کے جرم میں مائنس اینڈ جیولوجی ڈپارٹمنٹ نے ضلع شمالی کینرا کے ڈی سی کو رپورٹ دی ہے جس میں ان لوگوں کو 1,06,71,564روپے سرکاری خزانے میں بھرنے کے علاوہ5,29,30,020روپے کا بھاری جرمانہ ادا کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
انکولہ میں غیر قانونی طور پر پتھر نکالنے اور سرکاری خزانے میں متعینہ قیمت ادا نہ کرتے ہوئے ان پتھروں کو فروخت کرنے کی جو سرگرمیاں جاری تھیں، اس کے سلسلے میں ضلع کے ڈی سی مائنس اینڈ جیولوجی ڈپارٹمنٹ کو اس کی تحقیقات کرنے اور سرکار کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگاکر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا تھا۔ جس کے بعد مذکورہ محکمہ کی طرف سے یہ رپورٹ پیش کیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔